کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ملک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک ملک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی نئے ڈیزائن کے مطابق کرنسی نوٹ متعارف کرائے جائیں گے۔
اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔
اجلاس کے دوران سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی رکن محسن عزیز نے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز بھِی پیش کی۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز زیرغور ہیں۔
اپنی بات دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاغذ کی بنی کرنسی سے پلاسٹک کرنسی کی لائف بہتر ہوئی تو مستقل طور پر یہی استعمال ہو گی۔
جمیل احمد کی جانب سے بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کیلئے پولیمر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی رکن محسن عزیز نے دوران اجلاس پانچ ہزار نوٹ بند کرنے کی تجویز بھِی پیش کی جسے گورنر سٹیٹ بینک نے مسترد کر دیا۔ دوسری طرف : گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک ملک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم