بلاول وزیراعظم ملاقات

بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، پیپلز پارٹی کونظر انداز کرنےکا شکوہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نظر اندار کرنے کا شکوہ کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران ن لیگ، پی پی کے وفود بھی موجود تھے ۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ اپنے وفد کے ہمراہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔
ملاقات میں ملک میں بجلی کے بلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجر کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل دونوں جماعتوں کی قیادت نے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اپنے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع