تربیلہ ڈیم کی اراضی تجاوزات

تربیلہ ڈیم کی اراضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں تربیلہ ڈیم کی اراضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بھاری مشنری سے رہائشی مکانات گرا دئے گئے جبکہ اس موقع پر ککڑ چوا آبادی کے مکین بھاری مشنری کے آگے لیٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق تربیلہ پانچویں توسعی منصوبے کے لئے سیکورٹی رسک کے باعث مذکورہ ابادی کا آپریشن کیا گیا، تاہم دوسری جانب مذکورہ ابادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ 80 سال سے یہاں مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ چوتھا آپریشن ہے۔
آپریشن کے موقع پر جی ایم تربیلہ ایس ایس پی یو، ایس ڈی پی او غازی سیکورٹی ایڈوائزر تربیلہ اور بھاری نفری پولیس موجود رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع