مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات آج ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف )کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات آج رات 8بجے ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی کمیٹیوں کی باضابطہ یہ پہلی ملاقات ہوگی، تحریک انصاف کی کمیٹی میں عمرایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور شبلی فراز سمیت پانچ ارکان شامل ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کی کمیٹی میں کامران مرتضی،مولاناعبدالغفور حیدری،اسلم غوری سمیت پانچ ارکان شامل ہوں گے ، دونوں جماعتیں اپنے اپنے ٹی او آرز پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کولکھا گیا خط منظر عام پر آگیا