یوٹیلٹی سٹور بند کرکے جعلی سرکار

یوٹیلٹی سٹور بند کرکے جعلی سرکار نے غریب دشمن ہونے کا ثبوت دیا، بیرسٹر سیف

یوٹیلٹی سٹور بند کرکے جعلی سرکار نے غریب دشمن ہونے کا ثبوت دیا، یوٹیلٹی سٹور بند کرنا غریب عوام پر ظلم عظیم ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ویب ڈسیک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور بند کرکے جعلی سرکار نے غریب دشمن ہونے کا ثبوت دیا۔ مینڈیٹ چور حکومت کے اس اقدام سے عوام ریلیف کے اس واحد ذریعے سے بھِ محروم کر دیئے گئے۔
بیرسٹر ڈاکٹَر سیف نے یوٹیلٹی سٹورز بند کرانے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز غریب عوام کے لئے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا، مینڈیٹ چور حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا، یہ نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش سستے داموں خریدنے کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ یوٹیلیٹی سٹورز میں برسرروزگار بھی تھے، سٹورز بند کرانے سے جہاں غریب لوگوں کو ریلیف سے محروم کیا گیا ہے وہیں ہزاروں خاندانوں کا ذریعہ معاش بھی ان سے چھینا گیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین جعلی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق نااہل حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے تو خرچ کر رہی ہے تاہم یوٹیلٹی سٹورز کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں، ٹک ٹاکر راج کماری مریم نواز ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے اڑا رہی ہے، لیکن جب باری غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے کی باری آتی ہے تو خزانہ خالی ہونے کا راگ الاپا جاتا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب جائیں تو کہاں جائیں، ان پر تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، سن سے تمام سہولیات چھینی جا رہی ہیں۔ جعلی فارم 47 حکومت کے اس آمرانہ اور ظالمانہ طرز عمل سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، نااہل ٹولے نے غریب عوام پر زمین تنگ کر کے رکھ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کے اس اقدام ادارے کے ملازمین کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، اسی سے ان کے گھر کا خرچہ چلا کرتا تھا تاہم اب وہ بھی اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ