حکومت طالبان کی رہائی کاعمل جلدمکمل کرے گی:غنی

افغان صدراشرف غنی نے کہاہے کہ ان کی حکومت طالبان کی رہائی کاعمل جلدمکمل کرے گی کیونکہ یہ مذاکرات کے لئے ناگزیرہے۔واشنگٹن تھنک ٹینک کے ساتھ ایک ویڈیوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ افغان حکومت تین ہزار طالبان قیدیوں کورہاکرچکی ہے جبکہ مزیددوہزارقیدیوں کو بہت جلدرہاکیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے

ادھرطالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک ٹوئیٹ میں کہاہے کہ قیدیوں کی رہائی مثبت قدم اور اہم پیشرفت ہے۔فروری میں امریکہ اورطالبان کے درمیان طے پانے والے معاہد ے کی شرائط کے تحت افغان حکومت نے پانچ ہزارطالبان قیدی رہاکرنے کاوعدہ کیاتھا جس کے بدلے شرپسندافغان سکیورٹی فورسز کے زیرحراست  ایک ہزاراہلکاررہا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

قیدیوں کے تبادلے کے بعد فریقین نے امن مذاکرات شروع کرنے کاعزم ظاہر کیاہے جس سے تقریباً انیس سالہ جنگ کاخاتمہ ہوگا۔