قائم کمیٹی کا نام تبدیل

خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم کمیٹی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے حوالے سے قائم ہونے والی کمیٹی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 20دن قبل گڈ گورننس کے نام سے کمیٹی تشکیل دی گئی، اب کمیٹی کا نام پی ٹی آئی انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی رکھا جائے گا۔
کمیٹی کے لئے الگ سیکرٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، کمیٹی کے لئے دفتر، سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرنے کیلئے الگ ویب سائٹ بھی بنائی جائے گی، کرپشن کی نشاہدہی کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے کمیٹی کو درخواست دی جا سکے گی۔
کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو باقاعدہ ای میل اور سول میڈیا پر شکایات درج کرنے کی سہولیات دی جائے گی۔
پی ٹی آئی انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی 3 ممبران پر مشتمل ہوگی۔
ممبر کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی ہے جلد سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا، کمیٹی باقاعدگی سے کرپشن کے خلاف کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سابق وزیر شکیل خان کے علاوہ کسی کو طلب نہیں کیا، کسی وزیر یا سیکرٹری کے خلاف کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی، کسی کے خلاف بھی کرپشن کی شکایت ملے تو کارروائی کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ