تاندہ ڈیم بچے ڈوب گئے

کوہاٹ :تاندہ ڈیم میں تین بچے ڈوب گئے ، ایک جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں تین بچے ڈوب گئے ، ایک جاں بحق جبکہ 2کو زندہ نکال لیاگیا ۔
واقعہ کوہاٹ کے اندہ ڈیم میں پیش آیا جہاں تین بچے پانی میں ڈوب گئے ۔
مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر فوری طورپر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دوبچوں کو زندہ نکال لیا جبکہ ایک بچے کو خراب حالت کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود پابندی پر عملدرآمد میں ناکام نظر آرہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی