8ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا

تیاریاں مکمل ہیں، 8ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہیں، 8ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ 22 اگست کو بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے 8ستمبر کو ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ممبران قوی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بظاہر اس وقت جلسہ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی ہے، 8ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا تاہم اگر کسی بھی قسم کی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو تمام رہنماﺅں کو تیار رہنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جس طرح 22اگست کے جلسے کیلئے تیاری مکمل تھی اور مشینری کے ساتھ اسلام آباد کیلئے نکلے، اسی طرح اس بار بھی تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ جلسہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو، لیکن وفاقی حکومت کا کوئی بھروسہ نہیں، اس بار اسلام آباد جلسہ ہرصورت ہوگا۔
اس موقع پر پارٹی رہنماﺅں کو جلسہ کامیاب بنانے کا ٹاسک بھی حوالے کر دیا گیا۔ صوبہ بھر میں صوبائی اسمبلی کے حلقے کے حساب سے ٹاسک حوالے کیا گیا ہے، تمام ممبران صوبائی اسمبلی ایک ایک ہزار افراد کو لانے کا بندوبست کرینگے جو تقریبا ایک لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سفری اخراجات پارٹی برداشت کریگی جبکہ ضلع کی سطح پر ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی قافلوں کو لیڈ کرینگے۔ اس کے ساتھ ساتھ جن حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے وہاں سے پارٹی کے عام انتخابات میں امیدوار قافلے لانے کے ذمہ دار ہونگے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہیں، 8ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ 22 اگست کو بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کاآئی ایم ایف پروگرام کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار