ہری پور میں طلباء کا احتجاجی

بجلی کی عدم فراہمی پر ہری پور میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: بجلی کی عدم فراہمی پر ہری پور میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، اس دوران بچوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
تربیلہ غازی ہائی و پرائمری خالو سکول میں بجلی عدم فراہمی پر سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل آئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول خالو کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ماہ سے ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے ، اسی لئے سکول کی بجلی بھی ایک ماہ سے بند ہے۔
یاد رہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین این سی خالو میر گل ظہیر خان نے کی، اس دوران طلباء اور چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ اگر جلد بجلی بحال نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بجلی کی عدم فراہمی پر ہری پور میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، اس دوران بچوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی