الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتاح

سعودی عرب میں الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتاح

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتاح کر دیا گیا، اس پارک کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں رسول اکرمﷺ کی زندگی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الصافیہ میوزیم اینڈ پارک مدینہ منورہ میں زائرین کیلئے مسجد نبوی سے متصل تعمیر کیا گیا ہے۔
الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لے کر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتاح کر دیا گیا، اس پارک کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں رسول اکرمﷺ کی زندگی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت