باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کا قیمتی سامان تلاش کر کے لوٹا دیا گیا

ویب ڈیسک: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کا قیمتی سامان تلاش کر کے اسے لوٹا دیا گیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق خاتون مسافر نجی ائیرلائن سے پشاور ائیرپورٹ پہنچنے پر شولڈر بیک لاونج میں بھول گئی تھی۔ اس کے فوری بعد انہوں نے واپس ائیر پورٹ آ کر انتظامیہ کو بیگ بھول جانے پر مطلع کیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ سامان میں چار سونے کی انگوٹھیاں، دو گولڈ نیکلس، ایک گولڈ بریسلٹ، موبائل فون اور 25 ہزار روپے کی نقدی شامل تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بیگ اٹھانے والی دوسری دو خواتین کی نشاندہی کر کے ان کی تصاویر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کو دی گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق ان مسافروں تک رسائی حاصل کر کے ان سے مقامی پولیس کے زریعے کراچی میں رابط کے بعد سامان ریکور کیا گیا۔
بعد ازاں پشاور ائیرپورٹ پورٹ پر خاتون کا قیمتی سامان اس کو واپس کر دیا گیا جس پر انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید