جسٹن ٹروڈو مشکل میں پڑ گئے

ڈیموکریٹک پارٹی کے الگ ہونے سے جسٹن ٹروڈو مشکل میں پڑ گئے

ویب ڈیسک: کینیڈا کی حکمران اتحاد کا حصہ ڈیموکریٹک پارٹی کے الگ ہونے سے جسٹن ٹروڈو مشکل میں پڑ گئے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہم اتحادی جماعت کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس کے ساتھ ہی حکومتی اتحاد مشکل صورتحال کا شکار ہو گیا۔
حکومتی اتحاد سے الگ ہونیوالی پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو پر لبرلز کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ 2022 میں کی گئی اپنی ڈیل ختم کر رہے ہیں کیونکہ وہ کنزرویٹیوز کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے انتخابات سے قبل پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے۔
جگمیت سنگھ نے بتایا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے باوجود جسٹن ٹروڈو کو فوری طور پر استعفیٰ دیکر نئے انتخابات کے اعلان کی نوبت پیش نہیں آئے گی۔
یاد رہے کہ کینیڈا کی حکمران اتحاد کا حصہ ڈیموکریٹک پارٹی کے الگ ہونے سے جسٹن ٹروڈو مشکل میں پڑ گئے۔ اس سے قبل بھی کئی بار جسٹن ٹروڈو کی مشکلات میں‌اضافہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہر بار انہوں‌نےاپنے مخالفین کو زیر کرتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کر دی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلے راولپنڈی احتجاج کیلئے روانہ