اسماعیل ہنیہ شہید کا انتقام اچانک

اسماعیل ہنیہ شہید کا انتقام اچانک لیا جائیگا، ایرانی پاسداران انقلاب

ویب ڈیسک: ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر سے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ شہید کا انتقام اچانک لیا جائیگا، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
حماس سربراہ کے تہران میں قتل کے ردعمل میں وقت لگ سکتا ہے مگر یہ حملہ ضرور اور اچانک ہوگا، اور ایسا ہوگا کہ اس سے اسرائیل کو سنبھہلنے کا بھِی موقع نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک سرگرم گروپ قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محسن نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب کے لئے انتظار کا وقت طویل ہوسکتا مگر جیسے ہی حالات سازگار ہوئے ایران اس کا بدلہ ضرور لے گا۔
انہوں نے بتایا کہ طریقے اور ردعمل کا انحصار ان حالات پر ہوگا جو اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ردعمل مختلف اور غیر متوقع ہو گا، ہم نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ردعمل کیسے لینا ہے اس کے طریقہ کار کو ظاہر نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر سے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ شہید کا انتقام اچانک لیا جائیگا، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ حماس کے سربراہ کو ایران میں‌اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں‌شرکت کیلئے تہران مین‌موجود تھے.

مزید پڑھیں:  معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا