پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت

پی ٹی آئی کو 8ستمبر کے اسلام آباد جلسے کی مشروط اجازت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو اسلام آباد میں 8ستمبر کے جلسے کے لئے مشروط اجازت مل گئی ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سنگجانی سے متصل پسوال روڈ پر کھلے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں41مختلف شرائط عائدجبکہ باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے اجازت نامے میں بتایا گیاکہ جلسہ شام 4بجے شروع ہوکر شام 7بجے ختم ہوگا۔
منتظمین ذمہ دار ہوں گے کہ جلسہ کے شرکا متعین حدود سے باہر نہیں جائیں گے، سکیورٹی صورتحال کے باعث این او سی کسی بھی وقت منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،جلسے کی اجازت ہوگی تاہم کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے میں ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی ۔
دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جلسہ گاہ کو اسلحے سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم 2اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے