حکومت اور اپوزیشن ارکان ملاقات

حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سپیکر چیمبر میں ملاقات

ویب ڈیسک: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں حزب اختلاف نے بلوچستان کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ہے ۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن ارکان قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سردار اختر مینگل کو استعفی واپس لینے کے لیے منانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ،جوبائیڈن