پاک فوج کو خصوصی اختیارات

بلوچستان میں پاک فوج کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ا نسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔
خصوصی اختیارات کے بعد سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ انسداددہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی۔
قانونی کے تحت سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کیخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا۔
خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔
کابینہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی۔
قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکیگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی