آئینی ترامیم میں 54تجاویز

آئینی ترامیم میں 54تجاویز شامل ، دستاویز ات منظر عام پر آگئیں

ویب ڈیسک: حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم میں مجموعی طورپر 54تجاویز شامل کی گئی ہیں جن کی دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں ۔
مسودے کے مطابق آئینی عدالت کو وفاقی آئینی عدالت کا نام دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔
صدر مملکت وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر جسٹسز کا تقرر کریں گے جبکہ ججز کیلئے دہری شہریت رکھنے پر پابندی لگانے کی بھی تجویز آئینی پیکیج میں شامل ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈھانچے کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز مسودے میں شامل ہے تاہم ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 3 سال بڑھانے کی ترمیم بھی پیکیج کا حصہ ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام کرتے رہیں گے۔
ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے ارکان کا ووٹ گنا جائے گا، وفاقی آئینی عدالت وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعات کا فیصلہ کرے گی اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت تمام آئینی پٹیشنز آئینی عدالت کو منتقل ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی