اینالسٹ تقرری کا عندیہ

ویمن کرکٹز کاڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کا اینالسٹ تقرری کا عندیہ

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹز کا ڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کی جانب سے اینالسٹ تقرری کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کا مکمل ڈیٹا ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، اینالسٹ ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا تاکہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اور دیگر امور میں آسانی رہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اینالسٹ تقرری سے کرکٹرز کا ڈیٹا اور ویڈیوز اکھٹا کیا جائیگا جس کی مدد سے ویمن کرکٹرز کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹز کا ڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کی جانب سے اینالسٹ تقرری کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار