پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے

چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک: چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، چشمہ کے مقام پر چین 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بنائے گا۔
بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں 2030 تک 4730 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہونے لگے گی۔
اس وقت کراچی میں 1100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ایٹمی بجلی گھر پیراڈائز پوائنٹ ساحل سمندر پر سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چشمہ کے مقام پر 320 اور 320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے دو اور 340‘ 340 میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے مزید دو ایٹمی بجلی گھر سستی بجلی بنا کر قومی گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔
چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار
چشمہ کے مقام پر چین کی مدد سے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں دوست ملک کے تعاون سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے سے پاکستان میں 4730میگا واٹ بجلی سستی اور محفوظ پیدا ہونے لگے گی۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے