ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں

ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک: ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن کر کے کارنامہ انجام دیدیا گیا ہے، دو سرجڑی بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جڑواں بہنوں منال اور مرہا کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی عمر 11 ماہ بتائی گئی ہے۔
بچیوں کے والدین کی جانب سے ک ی جانے والی اپیل پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے بچیوں کا علاج ترکی میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بچیوں کو علیحدہ کرنے کے لیے 2 آپریشن کیے گئے، دوسرا آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا۔ جڑواں بہنوں کو علیحدہ کرنے کے پورے عمل میں ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 60 افراد کی ٹیم نے حصہ لیا۔
ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن کے بعد بچیوں کے والدین نے ترک صدر ایردوان، طبی عملے اور بچیوں کے علاج میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت