اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا

آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان

ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مزید مضبوط کرنا ہے ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ آج ملک کونئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم اشرافیہ کے بجائے عوام کی سہولیات کیلئے ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے، مسودے کے28صفحات میں عوام کے بجائے ساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہیں۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کہنا تھا کہ سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں،ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ