لاہور جلسے کے لئے تیاریاں

پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری ہیں ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کارکنوں کے ہمراہ پش اپس لگائے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پش اپس اس لئے لگائے تاکہ کارکن ہر قسم کے حالات کے لئے تیار رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے پاس اسلحہ نہیں رکھیں گے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کرینز سمیت دیگر بھاری مشینری ساتھ لیکر جائیں گے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر راستہ روکا گیا تو پی ٹی آئی کے کارکن ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا