جاں بحق افراد کی تعداد31

لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: لبنان کے دارالحکومت بیروت اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31تک پہنچ گئی ہے ۔
حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں16ارکان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے ٹاپ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ہے۔
دریں اثنا اقوام متحدہ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطی میں جاری لڑائی کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا سلسلہ ختم کردیا جائے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کہا کہ مشرقِ وسطی کی صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے، ایسے میں لازم ہے کہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل سے کام لیا جائے۔
اسرائیل نے جمعہ کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کا ٹاپ کمانڈر ابراہیم عقیل بھی موجود تھا اس حملے میں وہ شہید ہوگیا ۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ لوڈیڈ راکٹ لانچرز کو تباہ کردیا تھا، اِن میں ایک ہزار سے زیادہ بیرل لگے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف