لبنان پر حملے جاری

اسرائیلی وزیر دفاع کی لبنان پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع لبنان پر حملے کئی دنوں تک جاری رکھنے کی دھمکی دے دی ۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ اپنے شہریوں سے چنددنوں کے دوران پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں کو تیز کر رہی ہے۔
گیلنٹ نے ایک ویڈیو کلپ میں یہ بھی کہا کہ ہم لبنان میں اپنے حملوں کو تیز کر رہے ہیں اور یہ اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ہم شمال کے باشندوں کو ان کے گھروں کو بحفاظت واپس لوٹنے کا اپنا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہیں جب اسرائیلیوں کو پرسکون رہنا پڑے گا، اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملوں کی نئی دوسری لہر کا اعلان کیا۔
دریں اثنا اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موجودہ حملوں کا مقصد حزب اللہ کو سینکڑوں راکٹ داغنے سے روکنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر میں موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق