اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا

اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو نشانے پر رکھ دیا، پنجاب پولیس کو وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو آپ حقائق دکھانے سے منع کر سکتے ہیں، لوگوں کا منہ تو بند نہیں کر سکتے۔ قانون کے اندر رہ کر قانون کی مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ یہ جو غیر جمہوری حکومت آئی ہے، یہ غیر آئینی ترامیم کر رہی ہے، انہوں نے ٹھوس لہجے میں کہا کہ یہ گولیاں اور شیلنگ ہمیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے جلسوں میں حکومتی وسائل استعمال ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ثابت کر دیں کہ خیبرپختونخوا کے وسائل جلسوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر تم مجھ پر ظلم کروگے تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ کیا کوئی پوچھنے والا نہیں، پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتا ہوں، اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی احتجاج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں‌دو جگہ پی ٹی آئی کے جلسے پر شیلنگ کی گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی گئی جس میں‌کئی کارکنان کی حالت غیر ہو گئی تھی.

مزید پڑھیں:  لاتعداد فوائد کا حامل پھل امرود مدافعتی نظام مضبوط کرے