خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی رہنماوں کا اِن کیمرا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی امور سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی