خیبر پختونخوا کا مطالبہ تسلیم

آئی ایم ایف معاہدہ: وفاق نے خیبر پختونخوا کا مطالبہ تسلیم کرلیا

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے لئے وفاق نے خیبر پختونخوا کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کے لیے مرکز سے وزارتی کمیٹی کے قیام کی ضمانت مانگی ہے ۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے ہمارے مطالبے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے ترامیم پر 5سے زائد سوالات اٹھائے جنھیں فنانس ڈویژن کو بھیجا گیا۔
انہوں نھے کہا کہ وزارت خزنہ کی وضاحت کے باوجود صوبائی حکومت نے وفاقی وزیرخزانہ سے قومی اتفاق رائے کے لیے وزارتی کمیٹی کے قیام کی ضمانت لی جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے قومی مالیاتی معاہدے کے سلسلے میں وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ملکی مفاد میں مالیاتی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اگر فنانس ڈویژن کی طرف سے فراہم کردہ کسی وضاحت سے کوئی انحراف ہوا تو اصلاحی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے