شہاب 3 میزائل استعمال کیے

ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے، جن کے بارے میں تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ ان حملوں نے اسرائیل کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد مختلف النوع رائے سامنے آئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے، شہاب 3 کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے ویڈیوز میں قابلِ شناخت ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ خیبر شیکان جیسے ماڈل استعمال کیے جانے کا امکان زیادہ ہے اور بہت کم امکان ہے کہ حملے میں فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو بھی سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق فتح میزائل کا اگر استعمال کیا گیا تو اسرائیل کو اس کی صلاحیت کا پتا چل سکتا تھا، انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے فتح میزائل استعمال کیا گیا ہو مگر وہ ناکام رہا ہو۔
ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ ایران فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کرنے کا محض پروپیگنڈا کر رہا ہو۔ فی الحال تصاویر واضح نہ ہونے کے باعث میزائل کا حتمی ماڈل نہیں بتایا جا سکتا۔
اس حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے تند و تیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران اسرائیل کی جانب سے ہونے والے نقصانات کا کچھ نہیں‌بتایا جا رہا.
اس حملے کے بعد جاری ہونیوالی مختلف ویڈیوز میں تباہی کےمناظر دکھائے گئے ہیں جس پر صیہونیوں کی خاموشی معنی خیز بتاءی جا سکتی ہے.

مزید پڑھیں:  مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا احتجاج