کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے

کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
امریکی نائب صدر نے اسرائیلی بربریت نظر انداز کرتے ہوئے اور اسے حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اسرائیل کی سلامتی کے لیے وابستگی غیر متزلزل ہے، ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف امریکا ضرور اقدام کرے گا۔
امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہوا کریں گے۔
یاد رہے ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا اور کئی میزائل داغے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی بربریت نظر انداز کرتے ہوئے اور اسے حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں