اسلام آباد: حکومت نے حج2020 کیلئے تمام درخواست گزاروں کے حج واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال حج سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کیلئے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کیلئے گروپ ارکان کے تمام اصلی دستاویزات ساتھ لائیں۔