وزیر اعلی نے سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج کا افتتاح کر دیا

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان نے چکدرہ کا دورہ کیا , وزیر اعلی نے سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج کا افتتاح کیا ، چکدرہ انٹر چینج کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے ، وزیر اعلی کو سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل کے سلسلے میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا کہ سوات موٹروے فیز ون پر کام آخری مراحل میں ہے، اس سال اگست کے آخر تک فیز ون کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، وزیر اعلی کو سوات موٹروے فیز ٹو پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سے بھی اگاہ کیا گیا۔
فرانٹیر ورکس آرگنائزیشن ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور ڈویژنل انتظامیہ کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے ،

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اس موقعہ پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی اور کاروبار سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی، قبل ازیں وزیر اعلی نے سوات موٹروے فیز ون کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔