بالاکوٹ میں سیاحت بحال کرنے کے بعد سیاحوں کی آمد شروع

ویب ڈیسک (بالاکوٹ ):وفاقی حکومت کی طرف سے سیاحت بحال کرنے کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ۔مختلف مقامات پر سیاحوں کو روکنے کے لئے قائم پولیس چوکیاں ختم کر دی گئیں۔سیاحت کی بندش سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔سیاحوں نے ناران کاغان شوگران میں موج مستیاں شروع کر دیں۔سیاحت کی بحالی سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔سیاحتی مقامات پر پابندی سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ