COVID 19 delays activities of Pakistans domestic tourism industry

حکومت کا نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالےسے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، معاونین خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سید ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود، صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملک میں سیاحت کے فروغ اور اس حوالے سے بین الصوبائی روابط اور کوارڈینیشن کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ.

این سی سی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں : وزیرِ اعظم کی ہدایت

صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں ٹورازم اتھارٹی کے قیام کے عمل کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ، سیاحتی مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے فوری طور پر مہم کے آغاز کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

سیاحتی مقامات کے حوالے سے جامع اور مفصل ویسٹ منیجمنٹ پلان کی تشکیل کا فیصلہ،نجی شعبے کے تعاون سے سیاحتی مقامات پر معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کا فیصلہ.

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ دس سالوں (2020-30) کے لئے نیشنل ٹورازم سٹریٹیجی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر کوارڈینیشن اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے منظم اقدامات اٹھائے جا سکیں.

وزیرِ اعظم کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز، گورنر ہاؤسز و دیگر سرکاری گیسٹ ہاؤسز کے مثبت استعمال کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کی رپورٹ پیش.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ملک میں سیاحت کا بے انتہا پوٹینشل موجود ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے طول و ارض میں پھیلے سیاحتی مقامات کو اس انداز میں ترقی دینا ہے کہ وہ ہماری تہذیب اور ہماری سماجی اقدار کی عکاسی کریں اور سیاحوں کے لئے سیاحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں مختلف قسم کی سیاحتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی اور مقامی آبادیوں کے لئے نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی

اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کے فروغ اور تعمیرو ترقی کے لئے حکمت عملی و منصوبہ بندی کا فوری طور پرآغاز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے سرکاری ملکیتی عمارات جن میں تاریخی عمارات ، گورنر ہاوسز ، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ شامل ہیں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کے لئے بھی اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نہ صرف ان عمارات کی عوام کے لئے دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ ان سے حاصل ہونے والی آمدن کو ان عمارات کی تزئین و آسائش اور تحفظ کے لئے استعمال کیا جا سکے۔