rashid minhas 1

پاک فضائیہ کا پہلا نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج49 واں یوم شہادت

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک کے لیے جان دینے والے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج49 واں یوم شہادت ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج پائلٹ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کا دن ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے آج کے دن مادر وطن پر جان قربان کی۔ وطن کے دفاع میں راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے۔ پوری قوم پاکستان کے اِس بہادر بیٹے اور فخر فضائیہ کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

20اگست 1971 کی صبح پائلٹ آفیسر راشد منہاس دوسری انفرادی اُڑان بھرنے کیلئے تیار ہوئے۔ راشد منہاس کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاکپٹ میں سوار ہوا، کنٹرول سنبھالا اورجہازاڑا لیا۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے بھانپ لیا کہ ان کا انسٹرکٹرپاکستان سے غداری کا مرتکب ہو چکا اورجہاز زبردستی بھارت لے جانا چاہتا ہے۔

راشد مہناس نے شدید زخمی ہونے کے باوجود جہاز کا کنٹرول پینل ناکارہ کیا اور طیارے کا رُخ زمین کی جانب موڑنے کیلئے پوری قوت لگا دی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق

پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا طیارہ بین الاقوامی سرحد سے 32میل دور پاکستانی حدود میں ہی تباہ ہوگیا۔ غدار وطن فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن اپنے مضموم ارادوں کیساتھ انجام کو پہنچا۔ ملک کیلئے کمال بہادری اورشجاعت پرپاک فضائیہ کا پہلا نشان حیدر راشد مہناس کو عطا کیا گیا۔

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک کے لیے جان دینے والے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج49 واں یوم شہادت ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج پائلٹ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کا دن ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے آج کے دن مادر وطن پر جان قربان کی۔ وطن کے دفاع میں راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے۔ پوری قوم پاکستان کے اِس بہادر بیٹے اور فخر فضائیہ کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی