WhatsApp Image 2020 08 20 at 4.45.43 PM

پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا ،

اس موقعہ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے،

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر
مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔ سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا۔ فواد چوہدری کا سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زور دیا ، سعودی سفیرنے پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔