کورونا وائرس: دنیا میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی

دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 97 ہزار 105 افراد ہلاک اور دو کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 184 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف