15536833551545661123

نیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیب ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ :200راکٹ فائر کردیئے
مزید پڑھیں:  پشاور : پانی کے بلوں میں اضافہ،پانچ مرلے گھر کیلئے ماہانہ بل 250روپے مقرر

نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔