ویب ڈیسک(راولپنڈی): آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن تیز کیا جائے جب کہ مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں اور کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی اور رینجرز کی 70 ٹیمیں کراچی میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں اور آرمی کی ٹیمیں قائد آباد کے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر رہی ہیں۔