Rain

خیبر پختونخوا میں آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوامیں آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ،ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کے باعث صوبےکے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ،ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ ندیوں ،نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتاہے۔
جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ بارشوں کا سلسلہ منگل کےروز تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش