5f48d4578b164

سندھ حکومت نے صوبے کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک (کراچی): سندھ حکومت نے صوبے کے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

سندھ کے ریلیف کمشنر کی طرف سے جاری کئے جانے والے مراسلے کے مطابق مون سون کے دوران طوفانی بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی

متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز امدادی رقوم کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے فوری طور پر سروے کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق آفت زدہ قرار دیئے جانے والے علاقوں میں کراچی جنوبی مغربی مشرقی وسطی کورنگی ملیر حیدر آباد بدین ٹھٹھہ سجاول جامشورو ٹنڈو محمد خان ٹنڈو اللہ یار مٹیاری دادو میر پور خاص عمر کوٹ تھر پار کر شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل