ویب ڈیسک (ہری پور): پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال خان اور انکے ساتھیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، رہنما پی ٹی آئی طاہر اقبال خان THQ غازی میں جاں بحق، ڈپٹی جنرل، سیکریٹری ہزاہ ڈویزن طاہراقبال، خان ہری پور سے واپس غازی آرہے تھے گاوٴں کوٹیرہ کے قریب نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے طاہر اقبال خان ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر THQ غازی لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ جبکہ انکے دیگر تین ساتھی بھی شدید زخمی ہیں THQغازی میں انکا علاج جاری ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال غازی میں لوگوں کا جم غفیر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments