best 1

ہم اپنے شہیدوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں، ہم اپنے شہیدوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں، 22 فروری 2017ء کو ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا، جس کا مقصد ماضی کے آپریشنز کے دوران ملنے والی کامیابیوں کو تقویت دینا اور بلا تفریق ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے، سرحدوں کے دفاع کے لئے آپریشن ردالفساد کے پائیدار نتائج سامنے آئے، دہشت گردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی اور مالی نقصان سے ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل، ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا خون دے کر اس وطن کی آبیاری کی، ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، جس طرح انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی، وہ لائق تحسین ہے، انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دوسری طرف ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پاک فوج کے شروع کیے گئے آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل ہو گئے۔ ملک میں امن لوٹ آیا اور ملک بھر سے دہشتگردوں کا صفایا ہو گیا۔