Imran Khan 17130992709 medium 1

وزیراعظم عمران خان کی فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے اسلام مخالف بیان دیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے۔انہوں نے فرانسیسی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون نے اسلام مخالف بیان دیکر یورپ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بڑے لیڈر کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے جیسے نیلسن منڈیلا نے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت تھا کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے انتہاپسندی سے روکتے، کیونکہ تقسیم ہی بنیاد پرستی کا سبب بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کیلئے کسی کا پیغام نہیں ملا، بیرسٹر گوہر


عمران خان نے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے دہشت گرد، چاہے وہ مسلمان ہو، سفید فام یا نازی، پر حملہ کرنے کے بجائے اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کو نشانہ بنایا گیا۔