hafeez shaikh ecc meeting app 670

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی،30 روز میں کمیٹی اپنی رپورٹ ای سی سی میں پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب کیلئے 43 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب غیر ملکی کمپنی براڈشیٹ کو ادائیگی کرے گا،جبکہ2018 کے حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔
اجلاس میںوزارت صحت کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری ہوئی ۔جبکہ انسداد منشیات فورس کو 58 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف