imran khan ap 19242339696629

وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے

ویب ڈیسک(گجرات)وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔ریلی کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔حافظ آباد پہنچنے کے فورا بعد ہی وزیر اعظم یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے بعد ان کا خطاب ہوگا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مقامی سطح پر تعطیل کے اعلان والے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ چھٹی کا آرڈر صرف مقامی اور صوبائی محکموں کے دفاتر پر لاگو ہوگا، تاہم چونکہ صحت کا انتباہ پہلے ہی دے دیا گیا تھا لہذا ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس آفیسر، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پنڈال کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ جیسا کہ وزیر اعظم حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں جو ضلع کے لیے بے حد اعزاز اور خوشی کا موقع ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجھ کو تفویض کیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں 7 نومبر کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کرتا ہوں۔اسٹیڈیم کے تمام دروازوں پر چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیائٹرز دستیاب ہوں گے جبکہ لوگوں کو جلسے میں شرکت کے لیے پہلے سے ہی ماسک پہن کر آنے کے لیے کہا گیا ہے۔
پی ٹی آئی گجرات اور منڈی بہاالدین کے ضلعی صدور رکن صوبائی اسمبلی سلیم سرور جورا اور طارق تارڑ رائقہ بالترتیب اپنے اپنے علاقوں سے کارکنوں کے قافلوں کی قیادت کریں گے۔ حافظ آباد کے پی ٹی آئی قانون سازوں نے لوگوں کو جلسے میں لانے کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ سے کارنر میٹنگز کر رکھی ہیں۔
حافظ آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی نے یہاں تک کہ مقامی صحافیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ فی کس کم از کم 100 افراد کو جلسے میں لائیں۔ جمعہ کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ریلی کے مقام حافظ آباد اسٹیڈیم پر تعینات کر دیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کےخلاف وکلاء تحریک کا آج سے آغاز