Screen Shot 2020 11 07 at 4.04.17 PM

نوازشریف بھارت کی زبان بول رہا ہے-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا حافظ آباد میں جلسے سے خطاب-

وزیراعظم نے کہا کہ حافظ آباد میں یونیورسٹی اور400 بستروں کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا، حافظ آباد یونیورسٹی اوراسپتال کو جلد بنایا جائے گا.2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے،ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا.

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے،پاکستان کی 73سالہ تاریخ میں عام آدمی کو ہیلتھ کارڈ دیئےجارہے ہیں، دنیا کے امیرترین ممالک میں بھی ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، پاکستان میں پہلی بار پناہ گاہیں بنائی گئیں،ہیلتھ کارڈ سے 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسرہوگی، خوشی ہے فلاحی ریاست بنانے کا سفرشروع ہوچکا، نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگ اپنا گھربناسکیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کرآئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کررہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی،کپڑا،مکان کی بات کی،پہلی بارلوگوں کو اپنا گھر ملے گا، گھربنانے کیلئے 5 فیصد سود پرآپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے،تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختونخوا میں غربت کو کم کیا،ملک سے غربت کم کرنے کیلئے پالیسیاں بنارہے ہیں، یہی قوم ایک عظیم قوم بنے گی، دوسرا کام ہم قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہے ہیں، جس ملک میں امیراورغریب کیلئے الگ الگ قانون ہو تباہ ہو جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو لاہور کے جلو پارک میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرکس لگی ہوئی ہے، یہ وہ لوگ جنہوں نے 30 سال سے ملک کو لوٹا، یہ امیرہوگئے اورقوم کو قرضوں میں ڈبو دیا،ان کو انصاف کا نظام نہیں پکڑتا تھا،پہلی باران کیلئے مشکل ہوگئی، ہم نے ان کے خلاف کیسزنہیں بنائے،بلیک میل کررہے ہیں نیب کو ختم کردوں تاکہ انکی چوری بچ جائے،حافظ آباد کے لوگوں کیا میں ان کوچھوڑدوں؟لندن جاتے ہی نوازشریف کی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں، یہ کہتے ہیں کہ ان سے چوری کا نہ پوچھا جائے.

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے عجیب شکل بنائی،کابینہ میں بھی 2 خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے،آپ کا پہلے کرپٹ لوگوں سے مقابلہ تھا،آج عمران خان سے ہے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کروگے نہیں چھوڑوں گا،پاکستان گرے لسٹ میں انہی لوگوں کی وجہ سے ہے،فیٹف قانون سازی کی آڑمیں 34 ترامیم کا مطلب نیب کوختم کرنا تھا.

عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ملکی اداروں پرحملہ کیا، نوازشریف باہربیٹھ کرفوج کےخلاف سازش کررہا ہے، نوازشریف فوج کو بغاوت کے لیے اکسارہا ہے،نوازشریف بھارت کی زبان بول رہا ہے،میری طرح کسی نے عالمی دنیامیں اسلام کا مقدمہ نہیں لڑا، کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ان سے کہا بتاؤ دھاندلی کہاں ہوئی، حلقے کھول دوں گا، جب میں نے کہاحلقے کھول دوں گا تو کیوں نہیں کھلوائے، اگر دھاندلی ہوئی تو آپ کی پٹیشنزکہاں ہیں؟