5f8c510ea345e

مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینٹررل سیکریٹریٹ میں دو پہر دو بجے ہوگا۔ذرائع کے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کے دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گیاجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو مزید موثر بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز کی قیادت سے رابطے بھی کیے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی امیر حیدر ہوتی,محمود اچکزئی آفتاب شیرپا, اختر مینگل،اویس نورانی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلہ پر مشاورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل