Pakistan dares the Saudis 1280x720 1

وزیر اعظم کے دورہ ء افغانستان کا مقصد تھا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم امن کے خواہاں تھے اور خواہاں ہیں-وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم کے دورہ ء افغانستان کے حوالے سے اہم بیان-

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل کا یہ دورہ ایک فالو اپ دورہ تھا.اس دورے سے یہ میسیج گیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں.ہم امن کے خواہاں تھے اور خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں پوری معاونت جاری رکھیں گے.اس دورے کا ایک مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا.

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے میں بہت اچھی نشستیں ہوئیں. میری، افغانستان کے وزیرخارجہ اور انکی ٹیم کے ساتھ اہم نشست ہوئی اور کثیرالجہتی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا. افغانستان اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعلقات کی نوعیت پر گفتگو اور اتفاق رائے ہوا.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

وزیر خارجہ نے کہا کہ اشرف غنی اس دورے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں.اشرف غنی عمران خان کےدورےکےمنتظر تھے.اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کادورہ کریں گے.دونوں حکومتیں متفق ہیں اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونے دینگے.دونوں حکومتیں اسی جذبے کو لے کر آگے چلیں گی.