gas

خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین اور سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بندش کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین اور سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بندش اور کم پریشر کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر، رٹ پٹیشن عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کیجانب سے دائر کی گئی، پٹیشن میں موقف کی مطابق گیس سپلائی کی معطلی صوبے کے غریب عوام کیساتھ ناانصافی ہے، اقدام کو غیرآئینی وغیرقانونی قراردینے کی استدعا، رٹ میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاورڈیپارٹمنٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، چیئرمین اوگرا، سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کو فریق بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

عباس خان سنگین ایڈووکیٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ضرورت سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کررہا ہے، آئین کے آرٹیکل 158کے تحت پہلی ترجیح اس علاقے یا صوبے کودی جائیگی جہاں گیس پیدا ہوتی ہے، سی این جی فلنگ اسٹیشنوں اورگھریلو صارفین کیلئے گیس سپلائی معطل کرنا یہاں کے لوگوں کیساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے، ہر ماہ گیس کے بل بھاری ٹیکس سمیت بھیج دیئے جاتے ہیں، گیس لوڈشیڈنگ سے صوبے کے عوام کی زندگی متاثرہورہی ہے، رٹ پر 2 رکنی بینچ کیجانب سے جلد سماعت متوقع۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل